اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 47 ہزار سے زائد ہلاکتیں - متاثرین کی تعداد بڑھ کر1834 ہو گئی

جان لیوا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لےرہا ہے اوراس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 47,249 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 9،36,170 لوگ اس سے متاثر ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Apr 2, 2020, 11:30 AM IST

Updated : Apr 2, 2020, 1:53 PM IST

بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جا رہا ہے اور بھارت میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر1834 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 41 سے تجاوز کرچکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 47 ہزار سے زائد ہلاکتیں

سب سے زیادہ طاقتور ملک امریکہ میں یہ وبا شدید شکل اختیار کرچکی ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 4،475 افراد ہلاک جبکہ سب سے زیادہ 2،13،372 اس سےمتاثر ہیں۔

کورونا وائرس

کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، جہاں مرنے والوں کی تعداد 13،155 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 110،574 لوگ اس سے متاثر ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81،554 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3312 لوگوں کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں موت کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

کورونا وائرس

اسپین میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9387 ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 1،04،118 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ فرانس اور ایران میں بھی صورت حال انتہائی سنگین ہے۔ فرانس میں اب تک 56،989 افراد اس وبا سے متاثر ہیں جبکہ 4032 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس

ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3036 ہو چکی ہے، جبکہ 47،593 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کی زد میں برطانیہ بھی ہے جہاں اب تک 29،474 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2352 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ برطانیہ کے پرنس چارلس اور وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دنیا کی بہت سی سرکردہ شخصیات بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہالینڈ میں 1173، بیلجیم میں 828 اور سوئزر لینڈ میں 461 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

جنوبی کوریا میں اس وبا سے 169 افراد ہلاک جبکہ 9976 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطہ میں 3701، یوروپی خطہ میں 30089، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 195، مغربی ایشیائی خطہ میں 3115، امریکہ کے قریب پڑنے والے علاقوں میں 3400 اور افریقی خطہ میں 91 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کے سبب حالات سنگین ہیں۔ سویڈن میں 239، ترکی میں 214، برازیل میں 201، پرتگال میں 187، انڈونیشیا میں 157، آسٹریا میں 146، ڈنمارک میں 104، فلپائن میں 96، کینیڈا میں 96، رومانیہ میں 86، کے علاوہ دیگر ممالک میں آئر لینڈ میں 71، ایکواڈور میں 79، جاپان میں 66، ڈومینكن جمہوریہ میں 57، عراق میں 50، مصر میں 46، ملیشیا میں 45، الجیريا میں 44 اور یونان میں 49 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، وہاں اب تک 2245 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ اس سے متاثر 30 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ بنگلہ دیش میں ابھی تک 54 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور اس سے متاثر چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 25 لوگوں کو اس بیماری سے نجات مل گئی ہے۔

سری لنکا میں 146 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نیپال میں اب تک ان پانچ متاثرہ مریضوں کے بارے میں پتہ چلا ہے جن میں سے ایک کوصحت مند ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، افغانستان میں 196 متاثرین کا پتہ چلا ہے۔

اس عالمی وبا سے ابھی تک پوری دنیا میں 1،92،932 لوگ شفا یاب ہوچکے ہیں۔ لیکن اب بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانچ رپورٹ آنی باقی ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں حالات اور بھی خوفناک ہو سکتے ہیں۔

جان لیوا کورونا وائرس کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس وبا کی روک تھام کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ اس فنڈ کا استعمال خاص طور پر کمزور صحت کی دیکھ بھال والے ممالک میں کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔وباسے متاثرمختلف ممالک اپنے اپنے طریقے سے اس سے نمٹنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

قابل غور ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں چین کے صوبے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے کورونا وائرس کے کیس شروع ہوئے تھے اور اب یہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Last Updated : Apr 2, 2020, 1:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details