اردو

urdu

ETV Bharat / international

طالبان حکومت کے دوران 40 سے زائد تاجر اغوا

افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مطابق تاجروں کے اغوا کے واقعات کابل، قندھار، ننگرہار، قندوز، ہرات اور بلخ صوبوں میں ہوئے۔

More than 40 traders abducted in Afghanistan after Taliban control
More than 40 traders abducted in Afghanistan after Taliban control

By

Published : Oct 29, 2021, 2:22 PM IST

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے دو ماہ کے اندر دارالحکومت کابل سمیت ملک میں 40 سے زائد تاجروں کو اغوا کیا گیا ہے، جن میں سے کئی کو مار دیا گیا ہے۔ افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (اے سی سی آئی) نے یہ اطلاع دی۔

اغوا کے واقعے کے ساتھ افغانستان میں تاجروں نے اپنی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسی کے ساتھ تاجروں کے غیر مسلح کرنے کے اقدام پر تنقید بھی کی ہے۔

اے سی سی آئی نے کہا کہ تاجروں کے اغوا کے واقعات کابل، قندھار، ننگرہار، قندوز، ہرات اور بلخ صوبوں میں ہوئے۔

اے سی سی آئی کے ڈپٹی چیف خان جان الکوزئی نے کہا کہ ملک میں تقریباً 40 تاجروں کے اغوا کے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی کو جان سے جانا پڑا ہے۔

مجھے یہ کہتے ہوئے ذرا بھی تامل نہیں ہے کہ یہ واقعات امارت اسلامیہ کی طرف سے تاجروں کو غیر مسلح کرنے کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔

خان نے کہا کہ ’اے سی سی آئی کے مطابق اغوا کاروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران چار تاجروں کی موت ہو گئی ہے۔ تاجروں کا غیر مسلح کیا جانا ہی ان کے قتل اور اغوا کا باعث بنا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کو امریکا 144 ملین ڈالر کی مدد فراہم کرے گا

طلوع نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جلد ہی تاجروں کو اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے کہا کہ اسلحہ لائسنسوں کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا اور ہم اسے آئندہ دنوں میں ان کی خاطر جاری کر دیں گے۔ ان سے کا پچھلا لائسنس لے کر نیا دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details