اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا سے 2.73 کروڑ سے زیادہ متاثر، 8.92 لاکھ سے زیادہ کی موت - عالمی سپر پاور

عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6300571 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 189208 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Sep 8, 2020, 5:22 PM IST

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.73 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 8.92 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے اب تک دنیا بھر میں 27342332 افراد کو متاثر کیا ہے اور 892648 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6300571 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 189208 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں 4،147794 افراد متاثر اور 126،960 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں بھارت میں منگل کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4280423 ہوگئی ہے، جس سے کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 75809 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 1133 مریضوں کی ہلاکت کے سبب مرنے والوں کی تعداد 72775 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1027334 تک پہنچ گئی ہے اور 17،818 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے میں پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ اب تک 68977 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29،838 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
خاشقجی کے خاندان نے عدالت کے فیصلے پر کیا اطمینان کا اظہار

کولمبیا نے کوویڈ 19 میں متاثرہ معاملات میں جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک 671848 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21615 ہے۔

اسی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ میں کورونا انفیکشن کی تعداد 639362 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے اموات کی تعداد 15004 ہوگئی ہے۔ میکسیکو میں کورونا انفیکشن سے صورتحال بدتر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 637509 ہے اور 67781 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details