اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 14000 سے زیادہ - 483 لوگ ہسپتالوں میں داخل ہیں

اسرائیل میں بدھ کو کورونا وائرس سے انفیکشن کے 384 نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد 14326 ہو گئی ہے۔

Breaking News

By

Published : Apr 22, 2020, 7:53 PM IST

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق منگل کی شام سے آج تک 454 کووڈ۔19 سے متاثرہ لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس بیماری سے 4961 لوگ نجات پا چکے ہیں۔

اسرائیل میں کورونا وائرس کے قہر سے اب تک 187 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 483 لوگ ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ ان میں سے سنگین طور پر بیمار لوگوں کی تعداد 148 ہے۔

اس درمیان اسرائیلی حکومت 28 اور 29 اپریل کو بالترتیب آرمی ڈے اور یوم آزادی کی سالانہ تقاریب کے لیے مقررہ کیے گئے گھنٹوں کا جلد اعلان کرنے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details