بنگلہ دیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے3240 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 108000 ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیش کے وزارت صحت کے ترجمان نسیمہ سلطانہ نے سنیچر کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے 37 مریضوں کی جان چلی گئی اورکورونا انفیکشن کے 3240 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
محترمہ سلطانہ نے کہا کہ ملک میں کوروناپازیٹیو کی تعداد 108775 ہوگئی ہے اور 37 اور مریضوں کی موت کے بعد کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1425 ہوگئی ہے۔
افسران نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14031 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی مدت میں کورونا کے 1048 اور مریض ٹھیک ہونے کے ساتھ ملک میں کورونا انفیکشن سے متاثر لوگوں کے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43993 ہوگئی ہے۔