اردو

urdu

ETV Bharat / international

تسمانیہ کے ساحل سے 6 وہیلوں کو ریسکیو کیا گیا - whales rescued

اس طرح بڑے پیمانے پر کم گہرے پانی میں وہیل مچھلیوں کا آنا فکر کی بات ہے اور وہیلیں گہرے پانی سے کم پانی کی طرف کیوں آئیں، یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے۔

d
d

By

Published : Sep 25, 2020, 7:27 PM IST

تسمانیہ کے مغربی ساحل پر اس ہفتے حکام نے بڑے پیمانے پر پھنسے ہوئے کم از کم 94 پائلٹ وہیلوں کو بچایا ہے۔

ویڈیو

عہدیداروں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 6 وہیلوں کو بچایا گیا ہے، جبکہ دیگر 12 وہیلوں کو بچانے کا کام جاری ہے۔

تقریبا 350 وہیلوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان کی لاشوں کو گہرے پانی میں منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ زندہ بچ جانے والی وہیلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پیر اور بدھ کے روز اسٹرین شہر کی ساحل پر تقریبا 500 وہیل دیکھی گئی تھیں۔

میرین کنزرویشن پروگرام وائلڈ لائف میں ماہر حیاتیات کرس کارلین نے کہا کہ سیکڑوں ٹن والی وہیل کی لاشوں کو ہٹانے کا کام جمعہ کو شروع کیا گیا ہے اور اس میں کچھ دن لگنے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details