اردو

urdu

ETV Bharat / international

Mob Lynching in Pak: سیالکوٹ میں انسانیت شرمسار، ایک شخص کو ماب لنچنگ کے بعد نذر آتش کردیا گیا

پاکستان کے سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے ایک شخص کی ماب لنچنگ Mob Lynching in Sialkot کرنے کے بعد اس کی لاش کو نذر آتش کردیا۔ سیالکوٹ کے حکام کے مطابق توہین مذہب کے الزام میں ایک فیکٹری کے مینیجر کو قتل کیا گیا جس کی شناخت پریانتھ کمارا کے نام سے ہوئی جو سری لنکن شہری تھا۔

Mob linching in Pak's Punjab for alleged blasphemy
سیالکوٹ میں انسانیت شرمسار، ایک شخص کو ماب لنچنگ کے بعد نذر آتش کردیا گیا

By

Published : Dec 3, 2021, 5:39 PM IST

پاکستان کی مقامی میڈیا کے مطابق ماب لنچنگ کا یہ واقعہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ Mob Lynching in Sialkot کے وزیرآباد روڈ پر پیش آیا جہاں مبینہ طور پر نجی فیکٹریوں کے ورکرز نے ایک فیکٹری کے ایکسپورٹ مینیجر پر حملہ کر کے اسے قتل آگ کے حوالے بھی کردیا۔

ماب لنچنگ پر سیالکوٹ کے ڈسٹرک پولیس افسر(ڈی پی او) عمر سعید ملک Sialkot DPO on mob lynching نے کہا کہ ماب لنچنگ کے شکار شخص کی شناخت پریانتھ کمارا کے نام سے ہوئی جو سری لنکن شہری تھا۔

حکام کے مطابق توہین مذہب کے الزام میں ایک فیکٹری کے غیر مسلم غیر ملکی مینیجر کو تشدد کرکے قتل کیا اور آگ لگا دی۔

شہری انتظامیہ کے ایک افسر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سکیورٹی کی صورت حال ابتر ہے اور اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Attack on Female Journalist: لاہور میں خاتون صحافی عنبرین فاطمہ پر حملہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماب لنچنگ Punjab CM on Mab Lynching کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے کی اعلیٰ سطح کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی جائے۔

سیالکوٹ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details