اردو

urdu

By

Published : Aug 16, 2021, 9:56 PM IST

ETV Bharat / international

پاکستان میں افغانستان کی صورت حال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

افغانستان کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج قومی سلامتی کمیٹی کا 2 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں افغانستان کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان میں افغانستان کی صورت حال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
پاکستان میں افغانستان کی صورت حال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے اور افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 2 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں افغانستان کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت 2 گھنٹے تک طویل اجلاس ہوا، اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہوا ہے اس حوالے سے جلد بیان جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Taliban Leader: طالبان کا اہم رہنما کون؟

طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔

اس حوالے سے دنیا کے تمام ممالک اپنی اپنی پالیسی ترتیب دے رہے ہیں کہ طالبان کے اقتدار کو قبول کرنا چاہیے یا نہیں اور اسی حوالے سے پاکستان کی حکومت بھی غور و خوض کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details