عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک مصروف ترین بازار میں بدھ کے روز ایک بم دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ معلومات عراقی فوج نے دی ہے۔
عراقی فوج نے بتایا کہ دارالحکومت کے مشرقی حصے کے نواحی شہر صدر کے ماریدی بازار میں ہوئے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو قریب کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج کروانے کے بعد بیشتر زخمیوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جب کہ سکیورٹی فورسز نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔