افغانستان کے نانگرہار صوبے کے دارالحکومت جلال آباد میں مچی بھگدڑ میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور دیگر درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مشرقی افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب اچانک بھگدڑ مچ گئی۔
بدھ کے روز عہدیداروں نے بتایا کہ بھگدڑ جلال آباد شہر کے ایک اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں ہزاروں لوگ پاکستان قونصل خانے سے ویزا حاصل کرنے جمع ہوئے تھے۔
صوبائی اسپتال کے ترجمان ظہیر عادل نے بتایا کہ صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر میں اسٹیڈیم سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے پر بہت سے لوگوں کو روند دیا گیا۔