اردو

urdu

ETV Bharat / international

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو مہاتیر محمد کی حمایت - ملیشیا

ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ چین کے 'بیلٹ اینڈ روڈ' منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے چین۔ملیشیا کے درمیان ریل لنک پروجیکٹ منصوبے کی بحالی کا بھی اعلان کیا۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو مہاتیر محمد کی حمایت

By

Published : Apr 26, 2019, 1:44 PM IST

انہوں نے اس کا اعلان چینی دار الحکومت بیجنگ میں منعقدہ 'بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر فورم' میں کہی۔

اس سے قبل ملیشیائی وزیر اعظم نے اس منصوبے کی مخالفت کی تھی۔ تاہم اب انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں چند شبہات تھے جو اب دور ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں مہاتیر محمد نے کہا کہ 'بیلٹ اینڈ روڈ' منصوبے سے کئی ممالک اضافی رقم چین کو ادا کررہے ہیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو مہاتیر محمد کی حمایت

اس سلسلے میں انہوں نے ریل لنک پروجیکٹ کو روک دینے کا اعلان کیا لیکن بعد میں جب چینی کمپنی نے اخراجات میں ایک تہائی رقم کی کمی کا اعلان کیا تو مہاتیر محمد نے اسے بحال کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے چین اور ملیشیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

اس بین الاقوامی اجلاس میں کئی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، میانمار، کینیا اور سربیا سمیت 36ممالک کے رہنما شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details