اردو

urdu

ETV Bharat / international

ملیشیا کے وزیر اعظم نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

ملیشیا نے آج سے کورونا وائرس ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس موقع پر سب سے پہلے وزیر اعظم محی الدین یاسین کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔

By

Published : Feb 24, 2021, 10:41 PM IST

malaysian prime minister muhyiddin yassin receives covid 19 vaccine
ملیشیا کے وزیر اعظم نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

ملیشیا نے اپنے شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لیے کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ سب سے پہلے وزیر اعظم محی الدین یاسین کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔

ملیشیا کے وزیر اعظم نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

وزیر اعظم کو پٹراجایا کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں نرس کی جانب سے فائزر کی خوراک دی گئی۔

ملیشیا کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نور ہشام عبد اللہ کو بھی کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔

سب سے پہلے وزیر اعظم محی الدین یاسین کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا

یہ بھی پڑھیں: ملیشیا نے 1086 میانمار کے شہریوں کو ملک بدر کردیا

ملیشیا نے ویکسین فراہم کرنے والے کئی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں جن میں فائزر اور آسٹرا زینیکا بھی شامل ہیں۔

ملیشیا نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ برس تک اپنے 32 ملین شہریوں میں سے 80 فیصد لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگ جائے گا۔

ملیشیا میں پہلے مرحلے میں 50 لاکھ سے زائد ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details