اردو

urdu

ETV Bharat / international

Omicron In Malaysia: ملیشیا میں اومیکرون پہلا معاملہ - متاثرہ طالب علم ویکسینیٹیڈ

ملیشیا میں کووڈ۔19 کے اومیکرون ویریئنٹ Omicron In Malaysia کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کی اطلاع ملیشیا کے وزیر صحت خیری جمال الدین جمعہ دی۔

ملیشیا میں اومیکرون پہلا معاملہ
ملیشیا میں اومیکرون پہلا معاملہ

By

Published : Dec 3, 2021, 11:05 PM IST

ملیشیا کے وزیر صحت خیری جمال الدین Malaysia Health Minister Khairy Jamaluddin نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں کووڈ۔19 کے اومیکرون ویریئنٹ Omicron In Malaysia کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

خیری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 19 نومبر کو جنوبی افریقہ سے یہاں آئے غیر ملیشیائی طالب علم Non-Malaysian student کو کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، کیوں کہ آمد پر ہی طالب علم کو قرنطین کردیا گیا تھا۔ اس کے رابطہ میں آئے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے اور ان کا ٹسٹ کیا جارہا ہے۔ طالب علم قرنطینہ میں ہے اور جانچ کی بنیاد پر جاری کیے گئے احتیاطی تدابیر کی تعمیل کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Omicron Case Detected in karnataka: بھارت میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق

متاثرہ طالب علم کی مکمل طورپر ٹیکہ کاری ہوچکی ہے اور اس وقت اس میں بیماری کی علامت بھی نہیں ہے۔

وزارت نے یکم دسمبر کو اومیکرون کے زیادہ خطرے والے8 افریقی ممالک کے غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details