ملیشیا کی ایک عدالت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ فوری چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ ملیشیائی حکام نے 15 جنوری کو پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 (فلائٹ 9895) کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر تحویل میں لے لیا تھا۔
عدالت نے برطانیہ کی ایک عدالت میں پی آئی اے کے ساتھ ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر لیز کے تنازع کے زیر التوا مقدمے میں مصالحت کے بعد طیارے کو چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
ایئر لائن کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل کے مطابق دونوں فریقوں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تنازع کی دوستانہ طریقے سے حل کرنے کے لیے راضی ہوگئے ہیں، جس کے بعد کوالالمپور ہائی کورٹ نے طیارے کو فوری طور پر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
پی آئی اے کے وکیل کوان ول سین نے کہا کہ پیریگرین پی آئی اے سی کے خلاف اپنا مقدمہ واپس لینے اور حکم امتناع احکامات کو مسترد کرنے پر رضامند ہوگئی ہے۔