اردو

urdu

ETV Bharat / international

ملیشیا کے وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کیا - etv bharat urdu

اسماعیل صابری نے اس ماہ کے شروع میں ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا۔ انہوں نے محی الدین یاسین کی جگہ لی جو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

Malaysia prime minister
Malaysia prime minister

By

Published : Aug 30, 2021, 5:09 PM IST

ملیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب کورونا وائرس کےمریض کے قریبی رابطے میں آنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ یہ اطلاع پیر کے روز وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دی گئی۔

تاہم، ان کے دفتر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کتنے عرصے تک قرنطینہ میں رہیں گے یا ان کا کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملیشیا میں لاک ڈاؤں میں توسیع

واضح ر ہے کہ اسماعیل صابری نے اس ماہ کے شروع میں ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا۔ انہوں نے محی الدین یاسین کی جگہ لی جو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

ملیشیا میں کورونا وائرس اور اس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی طور پر بڑا خسارہ اٹھانا پڑا ہے۔

عالمی بینک نے رواں سال ملیشیا کے لئے اپنی شرح نمو 6 فیصد کے تخمینے سے کم کرکے 4.5 فیصد کردیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details