برطانیہ میں کئے گئے ایک مطالعہ میں ماہرین نے پایا کہ ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکائن کے استعمال سے کوویڈ۔19 انفیکشن کے مریض صحتیاب نہیں ہورہے ہیں۔ ماہرین نے کورونا متاثرین کو ملیریا کی دوا دینے کی مخالفت کی ہے۔
ایک ہزار 542 مریضوں پر کئے گئے مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ 28 دن کے بعد ہائڈروکسی کلوروکائن دوا استعمال کرنے والے 25.7 فیصد مریض ہلاک ہوگئے جبکہ معمولی دیکھ بھال کئے گئے 23.5 فیصد مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطالعہ کے نتائج کے بعد ملیریا کی دوا سے فائدہ کو مسترد کیا گیا۔ نتائج کو ابھی شائع نہیں کیا گیا لیکن جلد ہی تمام تفصیلات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔