اردو

urdu

ETV Bharat / international

مہندارا راجا پکشے کا سری لنکا کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف

لنکا پیپلز پارٹی (ایس ایل پی پی) کی رہنما مہندا راجا پکشے نے بدھسٹ کے ایک تاریخی مندر میں ملک کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔

mahinda rajapaksa takes oath as sri lankan prime minister
مہندارا راج پکشے کا سری لنکا کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف

By

Published : Aug 9, 2020, 3:20 PM IST

شمالی کولمبو کے نواحی علاقے کیلنیا کے مزہبی مقام راجاماہا ویہاریا (مندر) میں 74 سالہ پکشے کو صدر گوٹابا راج پکشے نے حلف دلایا ہے۔

ویڈیو

مہندارا راج پاکشے (74 سالہ) سری لنکا پیپلز پارٹی (ایس ایل پی پی) کے رہنما صدر گوٹابا راج پکشے کے چھوٹے بھائی ہیں۔

مہندارا کی زیرقیادت ایس ایل پی پی نے پانچ اگست کے عام انتخابات میں ایک زبردست فتح درج کی، جس نے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت حاصل کی۔ اقتدار پر طاقتور راج پکشے خاندان کی گرفت کو مزید مستحکم کرنے کے لئے آئین میں ترمیم بھی کی گئی۔

مہندارا کو 500،000 سے زیادہ انفرادی ترجیحی ووٹ ملے- جو انتخابات کی تاریخ میں کسی امیدوار کے ذریعہ ریکارڈ کردہ سب سے زیادہ ووٹ ہیں۔

ایس ایل پی پی نے 145 انتخابی حلقوں میں کامیابی حاصل کی، اس نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مجموعی طور پر 150 نشستیں حاصل کیں، جو 225 رکنی پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق ساجت پریمداسا کی زیرقیادت سماگی جن بلاوگایہ (ایس جے بی) کو 54 نشستیں ملی ہیں، جبکہ تامل سیاسی پارٹی ایٹاک کو 10 سیٹیں ملی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details