سری لنکا پودوجنا پیرامونا (ایس ایل پی پی) کے رہنما مہندرا راج پکشے نے اتوار کو تاریخی بودھ مندر میں سری لنکا کے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف لیا۔
مسٹر راج پکشے نے چوتھی مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر راج پکشے نے کیلنیا راجہ مہاویر کے مقدس مقام پر آج صبح ملک کے صدر اور ان کے چھوٹے بھائی گوتابایا راج پکشے نے انہیں حلف دلایا۔
راج پکشے سنہ 2005 سے 2015 تک سری لنکا کے صدر بھی رہ چکےہیں۔ وہ 2004 سے 2005 تک اور 2018 اور 2019 میں کچھ عرصے کے لئے وزیراعظم بھی تھے۔ راج پکشے نے 500,000 سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے تاریخ بنائی ہے۔
مسٹر راج پکشے کی پارٹی نے پانچ اگست کو ہوئے انتخابات میں 225 میں سے 145 سیٹیں حاصل کرکے دو تہائی اکثریت سے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ کابینی وزرا اور ڈپٹی وزرا کے پیر کو حلف لینے کی امید ہے۔