کورونا کے کیسز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں دخول اور خروج پر عاید پابندی میں منگل کو 16 جون سے مزید ایک ہفتے کے لیے توسیع کردی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق 'ابو ظہبی کی ہنگامی اور کرائسس کمیٹی برائے کووِڈ-19 وَبا نے پیر کو ابو ظہبی پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ بات چیت کے بعد امارات اور اس میں شامل علاقے العین اور الظفرہ میں لوگوں کے دخول اور خروج پر عاید پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے'۔