اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت چین کے درمیان کشیدگی پر لیہ کے مقامی لوگوں کا رد عمل - بھارت چین کے مابین کشیدگی

لیہ میں مقامی گاؤں کے مکھیا مرزا حسین نے کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ اس صورتحال کو جلد از جلد حل کرلیا جائے کیونکہ دوسری صورت میں عوام انتہائی خوفزدہ ہے'۔

سدف
سف

By

Published : Sep 10, 2020, 10:53 PM IST

بھارت کے شمالی علاقے لداخ خطے کے مقامی باشندوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بھارت چین کے مابین سرحدی تنازع کے دوران لیہ قصبے میں لوگوں کو معاشی طور پر بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ویڈیو

بھارت اور چین نے ایک دوسرے پر اشتعال انگیز چال چلنے اور معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ حالانکہ وہ بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کو ختم کرنے کے لئے بات چیت میں مشغول ہیں۔

اس خطے کے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس اور سرحدی کشیدگی کے سبب معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

مقامی گاؤں کے مکھیا مرزا حسین نے کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ اس صورتحال کو جلد از جلد حل کرلیا جائے کیونکہ دوسری صورت میں عوام انتہائی خوفزدہ ہے'۔

جوہری ہتھیاروں سے لیس بھارت اور چین کے درمیان، مئی ماہ سے ہی کشیدگی کا ماحول ہے۔ ایسے میں اگر جنگ کی نوبت آتی ہے، تو لیہ اور لداخ کے مقامی باشندوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details