اردو

urdu

ETV Bharat / international

آسٹریلیا میں حیوانات پارک کو لائف لائن پیکیج - socialdistance

آسٹریلیا کی حکومت نے کورونا وائرس (کووِڈ19) کی وبا کے دوران ملک کے حیوانات پارک اور مچھلی گھروں کے لئے منگل کو لائف لائن پیکیج کا اعلان کیا۔

lifeline
آسٹریلیا میں حیوانات پارک کو لائف لائن پیکیج

By

Published : Apr 28, 2020, 6:27 PM IST

کاروبار، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر سمون برمنگھم نے کہا کہ حیوانات پارک، سنچری پارک اور مچھلی گھروں کے لئے 940.6 ملین آسٹریلین ڈالر کا پیکیج دیا جائے گا۔

کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے ’سوشل ڈسٹیسنگ‘ جیسے اقدامات کی وجہ سے ان مقامات کو بند کرنا پڑا ہے جس سے ان کی آمدنی پر خاصا اثر پڑا ہے۔

پیکیج دستیاب ہونے سے یہاں چرندوں اور پرندوں کے کھانے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی یقینی ہو سکے گی۔

برمنگھم نے کہا کہ آسٹریلیا کے 100 سے زائد ادارے بھی فنڈ کی شراکت کے لئے درخواست کرنے کے اہل ہوں گے جس سے حیوانات پارکوں اور مچھلی گھروں میں بجلی، پانی اور دیگر اخراجات میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا، ’’ہم جانتے ہیں کہ ہمارے عالمی سطح پر حیوانات اور ایکویریم پورے آسٹریلیا میں سیاحت کے بڑے مراکز ہیں، جہاں ہر سال تقریبا دو کروڑ لوگ آتے ہیں۔“

ABOUT THE AUTHOR

...view details