انسانی حقوق ہائی کمیشن نے خاموشی توڑتے ہوئے عراق میں مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بیان کی ہے۔
کمیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ اکتوبر سے اب تک کم از کم 543 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 276 بغداد شہر میں ہلاک ہوئے۔
اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں عراقی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے 17 ارکان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔