اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا: مسلسل پانچویں روز کورونا کے 200 سے کم کیسز - South Korean Department of Health

جنوبی کوریا میں مسلسل پانچویں روز بھی کورونا وائرس کے 200 سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔

جنوبی کوریا: مسلسل پانچویں روز کورونا کے 200 سے کم کیسز
جنوبی کوریا: مسلسل پانچویں روز کورونا کے 200 سے کم کیسز

By

Published : Sep 7, 2020, 2:03 PM IST

جنوبی کوریا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 119 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21،296 ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریا کے محکمہ صحت کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے پیر کے روز کہا کہ 'یہ مسلسل پانچواں دن ہے جو ملک میں کورونا کے 200 سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔

سینٹر نے بتایا '07 ستمبر کو متاثرین کی مجموعی تعداد 21،296 ہے جن میں 16،297 کیسز قرنطینہ مراکز سے چھٹی دی گئی اور اب 108 نئے مقامی کیسز، 11 نئے بیرونی کیسز اور دو اموات شامل ہیں۔

وہیں جنوبی کوریا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 336 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details