اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - کورونا وائرس (کووڈ۔19)

ترکی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مزید 1429 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

latest updates of corona virus in turkey
ترکی میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Oct 5, 2020, 12:08 PM IST

ترکی میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مزید 1429 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے ساتھ کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 324433 ہوگئی ہے۔

ترکی کی وزارت صحت نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹوں میں 57 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 8441 ہوگئی'۔

اسی مدت کے دوران 1182 کورونا مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک 285050 مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی میں 104402 ٹسٹ کئے گئے ہیں اور اب تک یہاں مجموعی طور پر 10806285 جانچ کی جاچکی ہے۔

وہیں امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تین کروڑ 44 لاکھ 97 ہزار 318 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 10 لاکھ 26 ہزار 717 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اس وبا کی زد میں آنے سے 2.08 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت اور اب تک اس ملک میں 73.31 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details