چین میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے گیارہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
قومی صحت کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ 'یہ سبھی معاملات باہر سے آنے والے کورونا متاثرین کے ہیں'۔
این ایچ سی نے بتایا کہ ملک میں باہر سے آنے والوں کی وجہ سے کورونا کے 2،865 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ہیلتھ کمیشن کے مطابق کووڈ ۔19 کے نئے کیسوں میں سے شنگھائی کے سات، گوانڈونگ کے دو اور سچوان اور شانسی کے ایک ایک کیس شامل ہیں۔
اب تک کورونا کے 2679 غیر ملکی متاثرین کو صحت یابی کے بعد مختلف اسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ مختلف اسپتالوں میں 186 ایسے مریض داخل ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ابھی تک ملک میں کووڈ 19 سے ایک بھی ایسے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔
بتادیں کہ چین کے وہان شہر سے پھیلنے والے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سے زائد ہوگئی ہے، وہیں تقریباً دس لاکھ افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ نے چین پر ایک بار پھر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے یہاں سے پھیلنے والے مہلک وبا کووڈ۔19کی ہولناکیوں کے بارے میں جانتے ہوئے بھی اسے دنیا سے چھپایا اور اس کے بارے میں سب سے پہلے معلومات دینے والے صحافیوں اور شہریوں کو ہی راستے سے ہٹا دیا۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا کے لئے سیدھے چین کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
پومپیو نے کہا کہ چین کیکمیونسٹ پارٹیکو کورونا وائرس کو ہولناکیوں کے بارے میں سب کچھ پتہ تھا۔ اس نے کورونا پر الرٹ کرنے والے ہسل بلووور اور صحافیوں کی آواز کو دبا دیا اور انہیں غائب تک کردیا۔