اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز - شنگھائی، سچوان اور شانسی

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں مجموعی طور پر 2،549 افراد کو صحت یابی کے بعد مختلف اسپتالز سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور 171 افراد اسپتال میں تاحال زیرعلاج ہیں۔

latest updates of corona virus in china
چین میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز

By

Published : Sep 19, 2020, 12:00 PM IST

چین میں کورونا وائرس (کوڈ 19) کے 14 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس طرح کے کیسز کی تعداد 2،720 ہوگئی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کے روز کہا کہ ”گوانگ ڈونگ میں چھ، شنگھائی، سچوان اور شانسی میں دو اور لیوننگ اور فوزیان میں ایک ایک کیس درج ہوئے ہیں”۔

کمیشن نے کہا کہ مجموعی طور پر 2،549 افراد کو صحت یابی کے بعد مختلف اسپتالز سے فارغ کیا گیا ہے اور 171 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ان کیسز میں ابھی تک کوئی اموات نہیں ہوئی ہیں۔

بتادیں کہ کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11,029،بلجیئم میں 9936،کناڈہ 9249،بولیویا7511،نیدرلینڈ 6310،سویڈن 5864،مصر 5715،چین 4736،رومانیہ 4312،یوکرین 3533،گواٹیمالا3036،پولینڈ 2253،پناما 2213،ہونڈوراس 2122،سویٹزرلینڈ 2042اور پرتگال میں 1,888لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ابتک تین کروڑ سے زائد مریض متاثر اور 9.44 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحتیابی کے معاملے میں بھارت پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 3,00,71,314 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9,44,887 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details