اردو

urdu

دنیا بھر میں کورونا سے متعلق تازہ ترین تفصیلات

فی الحال سب سے زیادہ کورونا کے مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں مریضوں کی مجموعی تعداد تقریبا ساڑھے 6 لاکھ ہے۔ ان میں سے ساڑھے 28 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

By

Published : Apr 16, 2020, 10:42 AM IST

Published : Apr 16, 2020, 10:42 AM IST

دنیا بھر میں کورونا سے متعلق تازہ ترین تفصیلات
دنیا بھر میں کورونا سے متعلق تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں عالمی وبا کووڈ 19 سے متاثرین کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی ہر لمحہ اضافہ ہو رہا ہے۔

فی الحال بین الاقوامی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا متاثرین میں 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔

فی الحال سب سے زیادہ کورونا کے مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں مریضوں کی مجموعی تعداد تقریبا ساڑھے 6 لاکھ ہے۔ ان میں سے ساڑھے 28 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی جیسے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان پانچوں ممالک میں متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

چین میں 46 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ چین میں متاثرین کی مجموعی تعداد 82 ہزار سے زائد ہے۔ ان میں سے تقریبا ساڑھے 3 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آج میکسکو میں سب سے زیادہ 448 نئے معاملے جبکہ برازیل میں 302 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں متاثرین کی تعداد تقریبا ساڑھے 12 ہزار ہو چکی ہے۔ ان میں سے 422 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر افراد کا تعلق ریاست مہاراشٹر سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details