اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات - دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 65 ہزار 708 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 390 ہو چکی ہے۔

سدف
سدف

By

Published : Jun 6, 2020, 6:53 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 68 لاکھ 51 ہزار 513 ہو چکی ہے۔

متاثرین میں سے 3 لاکھ 98 ہزار 256 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 33 لاکھ 31 ہزار 959 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

ویڈیو

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 65 ہزار 708 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 390 ہو چکی ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 657 ہو چکی ہے۔ 6 ہزار 642 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 80 ہزار 229 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 2 ہزار 849 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال میزورم میں 22 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details