اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 66 ہزار 828 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 98 ہزار 683 ہو چکی ہے۔

دف
سد

By

Published : May 24, 2020, 3:00 PM IST

کورونا متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ 7 ہزار 350 تک پہنچ چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 3 لاکھ 44 ہزار 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 22 لاکھ 47 ہزار 230 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 66 ہزار 828 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 98 ہزار 683 ہو چکی ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 868 ہو چکی ہے۔ 3 ہزار 867 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 47 ہزار 190 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 1 ہزار 577 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر گجرات ہے۔ اس کے علاوہ سکم بھارت کی واحد ایسی ریاست ہے جہاں اب تک ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details