پولیس سب انسپکٹر بشراج ادھیکاری نے بتایا کہ پربت ضلع کے کوشما میونسپلٹی کے دورلنگ۔3 میں سنیچر کو تودہ گرنے سے نو افراد تودہ کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ جن میں سے آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک ابھی بھی لاپتہ ہے۔
بشراج ادھیکاری نے بتایا کہ تودہ کے ملبے میں دوگھر زمین دوز ہوگئے۔ سنیچر کو بچاؤ ٹیم نے ملبے سے تین لاشوں کو باہر نکالا جبکہ باقی پانچ لاشوں کو آج برآمد کیا گیا۔ تودہ کی زد میں ٓائے دونوں گھروں میں چھ اور تین لوگ رہتے تھے۔