نیپال میں طوفانی بارش کی وجہ تودے گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور 38 لاپتہ ہیں۔
نیپال کے سندھوپالچوک ضلع میں جمعہ کی صبح تیز بارش ہوئی جس کے سبب تودے گرنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔
نیپال میں طوفانی بارش کی وجہ تودے گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور 38 لاپتہ ہیں۔
نیپال کے سندھوپالچوک ضلع میں جمعہ کی صبح تیز بارش ہوئی جس کے سبب تودے گرنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔
حکام نے بتایا کہ صبح ساڑھے چھے بجے کے قریب پانچ لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔ 38 افراد لاپتہ ہیں، اور آٹھ شدید زخمی ہوئےہیں۔ مزید بتایا کہ لینڈ سلائیڈ کے سبب علاقے میں واقع درجنوں گھر ٹوٹ گئے ہیں۔
تیز بارش سے تودے گرنے کا واقعہ پچھلے دنوں بھارت کی ریاست کیرل میں بھی پیش آیا تھا۔ جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔