اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیپال کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی - urdu news

کووڈ اسپتال کے طور پر تبدیل کئے گئے شکراجا ٹراپیکل اینڈ انفیکشیس اسپتال اور نیشنل ٹراما سینٹر میں آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔

Lack of oxygen
Lack of oxygen

By

Published : May 5, 2021, 10:17 PM IST

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ذرائع نے بتایا کہ کووڈ اسپتال کے طور پر تبدیل کئے گئے شکراجا ٹراپیکل اینڈ انفیکشیس اسپتال اور نیشنل ٹراما سینٹر میں آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔

اسپتال کے ایک عہدیدار ساگر کمار راج بھنڈاری نے بتایا کہ ہمارے آکسیجن کے ٹینک خالی ہوتے جارہے ہیں اور ہمارے پاس بدھ تک صرف آکسیجن باقی ہے۔

نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے پیر کو قوم کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ مریضوں میں استعمال ہونے والی آکسیجن کے علاوہ دیگر سپلائی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ منگل کو ریکارڈ انفیکشن کے معاملے کے بعد صورتحال اور سنگین ہوسکتی ہے۔

نیپالی وزارت صحت اور آبادی کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو 55 افراد کی موت ہوئی اور 7660 نئے معاملے سامنے آئے جو پیر کو ہوئی اموات اور 7448 مریضوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details