کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اپنے ولی عہد کو عارضی طور پر کچھ ذمہ داریاں سنبھالنے کا اختیار دیا ہے۔
کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی 'کونا' کے مطابق امیرکویت کو گزشتہ روز طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
امیری دیوان کے امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے بتایا ہے کہ امیر شیخ صباح الاحمد کے مختلف طبی معائنے کیے جائیں گے۔ فی الوقت ان کی صحت بہتر ہے۔
امیرِ کویت نے ولی عہد کو کچھ ذمہ داریاں سونپ دی خیال رہے کہ اس وقت شیخ صباح الاحمد الجابر کی عمر 91 برس ہے اور وہ 2006ء سے تیل کی دولت سے مالا مال اس خلیجی ریاست کے امیر ہیں۔اس سے پہلے وہ 50 سال سے زیادہ عرصے تک ملک کی خارجہ پالیسی کے نگران رہے تھے۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت سے فون پر بات کی ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں الشیخ صباح الاحمد کی امریکہ کے دورے کے موقع پر اچانک طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔ انھیں امریکا ہی میں ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد کویت لوٹے تھے۔