کویت کے حکمراں شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو طبی معائنے کے لئے ہفتہ کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی کونا نے یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی نے امیر کویت کے دفتر کے سربراہ شیخ علی الجراح الصباح کے حوالے سے بتایا کہ فی الحال مسٹر صباح الاحمد کی صحت مستحکم ہے۔