اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس کے سبب کویت نے 7 ممالک کی پروازین منسوخ کی

کویت کے حکومت نے کہا کہ ان سات ممالک میں بنگلہ دیش، فلپائن، بھارت، سری لنکا، شام، لبنان اور مصر شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب کویت نے 7 ممالک کی پروازین منسوخ کی
کورونا وائرس کے سبب کویت نے 7 ممالک کی پروازین منسوخ کی

By

Published : Mar 7, 2020, 7:44 PM IST

کویت نے کورونا وائرس سے بچنے اور اس کے پھیلاو کو روکنے کی غرض سے ایک ہفتے کے لیے 7 ممالک کی پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویت کے حکومت نے کہا کہ ان سات ممالک میں بنگلہ دیش، فلپائن، بھارت، سری لنکا، شام، لبنان اور مصر شامل ہیں۔

جمعہ کی رات میں ایک ایمرجنسی میٹنگ کے دوران کویتی حکومت کی جانب سے اس طرح کا فیصلہ کیا گیا۔

مذکورہ سبھی ممالک کے باشندوں اور ان سبھی کویتی اور غیر کویتی افراد کا داخلہ بھی کویت میں ممنوع ہے، جو گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ان مذکورہ ممالک میں داخل ہوئے ہوں۔

کویت کے وزارت صحت نے بتایا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی الحال کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 61 ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تقریبا ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 3 ہزار 400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details