اردو

urdu

ETV Bharat / international

کویت میں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی منظوری - کویت کی خواتین

کویت حکومت کے مطابق ملک کی خواتین نے کئی شعبوں میں اپنی کامیابیوں کو ثابت کیا ہے اور اس کے پیش نظر خواتین کو فوج میں طبی اور امدادی کاموں میں خدمات انجام دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

The national flag of Kuwait
کویت کا قومی پرچم

By

Published : Oct 13, 2021, 7:26 PM IST

کویت حکومت نے خواتین کو ملٹری سروسز میں خدمات انجام دینے کی منظوری دے دی۔ فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد زبیر العلی الصباح نے کویتی خواتین کی قومی فوجی سروس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے سے متعلق وزارتی فیصلہ جاری کیا ہے، اپنے ابتدائی مرحلے میں خواتین طبی اور فوجی امداد کے شعبے میں اپنا تعاون دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کویتی خواتین نے کئی شعبوں میں اپنی کامیابیوں کو ثابت کیا ہے اور اس کے پیش نظر خواتین کو مردوں کے ساتھ ملٹری کور میں خدمات انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے فوج میں سخت حالات میں کام کرنے کے لئے کویتی خواتین کی صلاحیت کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا۔

کویت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہے اور سال 2005 میں ووٹ ڈالنے اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کا بل منظور کیا گیا تھا۔ چار سال بعد ، چار خواتین امیدواروں نے 50 میں سے چار پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

سال 2008 میں سعد عبداللہ اکیڈمی فار سیکورٹی سائنسز نے کویتی پولیس فورس میں شمولیت کے لیے خواتین کے واسطے اس شعبے میں دروازے کھول دیے تھے۔

اس کے علاوہ مئی میں سات نئی خواتین ججوں کو شامل کیے جانے کے بعد کویت میں خواتین ججوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details