اردو

urdu

ETV Bharat / international

کم جونگ ان، ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے متمنی - ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے متمنی

کِم نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی والدہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

kim jong un wishes trump a speedy recovery
کم جونگ ان ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے متمنی

By

Published : Oct 3, 2020, 1:19 PM IST

شمالی کوریا کے حکمرانکم جونگ اننے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور انہیں کورونا کی وبا سے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کوریا کی سرکاری سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے یہ خبر سنی ہے کہ امریکہ کے صدر اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

کم نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دونوں جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

بتادیں کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر پہنچ گئے ہیں اور وہ آئندہ کئی روز وہیں سے سرکاری کام کاج سنبھالیں گے۔

مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ہونے والی تصاویر میں نظر آرہا ہے کہ ٹرمپ پیدل جا رہے ہیں اور میرین وین میں سوار ہونے سے قبل ہاتھ ہلاکر نامہ نگاروں کی مبارکباد قبول کررہے ہیں۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو بتایا تھا کہ ٹرمپ میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی علامات پائی گئی ہیں، لیکن ان کی طبیعت مستحکم ہے اور نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ 'میں، بھرپور حمایت کرنے پر ہر کسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں والٹر ریڈ اسپتال جا رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں ٹھیک ہو رہا ہوں لیکن ہم مکمل طور پر تمام چیزوں کو یقینی بنانے کے لیے اسپتال میں منتقل ہو رہے ہیں۔ خاتون اول بہتر ہو رہی ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details