اردو

urdu

ETV Bharat / international

مسلم تنظیموں نے کابل میں گردوارہ پر حملے کی مذمت کی - کابل

جمعیت علما ہند کے سکریٹری مولانا محمود مدنی سمیت ممتاز مسلمانوں کے ایک گروپ نے کابل میں سکھوں کے گردوارے پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'قاتل پیدائشی مسلمان ہو سکتے ہیں لیکن ایسے مجرموں کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔'

attack on gurudwara
attack on gurudwara

By

Published : Mar 31, 2020, 12:01 AM IST

جمعیت علما ہند کے سکریٹری مولانا محمود مدنی سمیت ممتاز مسلمانوں کے ایک گروپ نے کابل میں سکھوں کے گردوارے پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'قاتل پیدائشی مسلمان ہو سکتے ہیں لیکن ایسے مجرموں کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔'

گزشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے وسط میں ایک مشہور گردوارہ میں ہوئے خود کش حملے میں قریب 25 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

جمعیت علما ہند اور دیگر تنظیموں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے مجرمین کو سخت ترین سزا دینے کی بات کہی۔

انہوں نے 'بھارت کے مسلمانوں کی طرف سے سکھ بھائیوں اور بہنوں اور ان کے مذہبی رہنماؤں سے دلی تعزیت کی اور مزید کہا کہ قاتل شائد مسلمان پیدا ہوسکتے ہیں لیکن وہ در حقیقت سخت مجرم ہیں جن کے لیے اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔'

بیان پر دستخط کرنے والوں میں مدنی، ملک کے اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین طاہر محمود، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی، جامع مسجد کے امام احمد بخاری، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفر الاسلام خان اور اے آئی ایم پی ایل بی کے رکن کمال فاروقی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details