اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے آبائی گاوں میں جشن

بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے ترورور ضلع میں نائب صدر کملا ہیرس کے آبائی گاؤں پینگناڈو میں جشن ماحول دیکھا گیا۔ آتش بازی ہوئی اور مٹھائی تقسیم ہوئی۔

کملا ہیرس کے آبائی گاوں میں جشن منایا گیا
کملا ہیرس کے آبائی گاوں میں جشن منایا گیا

By

Published : Jan 21, 2021, 12:14 PM IST

جو بائیڈن کو امریکہ کے 46 ویں صدر کے طور پر چیف جسٹس جان رابرٹ نے حلف دلایا جبکہ کملا ہیرس نے نائب صدر کے عہدہ کا حلف جسٹس سوٹومائیر سے لیا۔ اس طرح کملا ہیرس پہلی امریکی سیاہ فام نائب صدر بن گئی ہیں۔

کملا ہیرس کے آبائی گاوں میں جشن منایا گیا

بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے ترورور ضلع میں نائب صدر کملا ہیرس کے آبائی گاؤں پینگناڈو میں جشن ماحول دیکھا گیا۔ آتش بازی ہوئی اور مٹھائی تقسیم ہوئی۔

گاوں میں ایک ٹی وی نصب کی گئی جہاں تمام افراد نے امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی حلف برداری تقریب کا مشاہدہ کیا۔ اس تقریب کو گاوں والوں نے پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر کملا ہیرس اور جو بائیڈن کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

کملا کی والدہ تملناڈو سے تعلق رکھتی ہیں اور کملا بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ یہاں آچکی ہیں۔ ان کے کئی رشتہ دار مذکورہ گاوں میں مقیم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details