اردو

urdu

ETV Bharat / international

انتخابات میں طالبان کے حصہ لینے پر حکومت کو اعتراض نہیں: اتمار - افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار

حنیف اتمار نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے شہری کے طور پر طالبانیوں کے ان انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے واقف ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Mar 2, 2021, 10:41 PM IST

افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار نے کہاکہ اگر ملک کے انتخابات میں طالبان حصہ لیتے ہیں تو حکومت کوکوئی اعتراض نہیں ہے اور اس سے اس گروپ کے تئیں لوگوں کے اعتماد کا امتحان ہوگا۔

حنیف اتمار نے کہا کہ ہم افغانستان کے شہری کے طور پر طالبانیوں کے ان انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے واقف ہیں اور وہ افغانستان کے لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور انہیں یہ اعتماد ہے کہ وہ افغانی شہریوں کے مفادات کے لئے لڑرہے ہیں تو آئندہ انتخابات میں انہیں حصہ لینے دیجئے۔ اس سے اس بات کا بھی پتہ لگ جائے گا کہ ان کی یہاں کیا صورتحال ہے۔ یہ انتخابات افغانستان کے لوگوں کے طالبان پر اعتماد کا امتحان بھی ہوگا۔

خیال رہے کہ فروری کے آخر میں وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ بات چیت کے لئے کوئی آخری تارخ کا اعلان نہیں کیا ہے اور افغانستان کے لوگوں کے تئیں ذمہ داری کے پیش نظر وہ اپنی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details