چین میں پیدا ہونے والے ایک بچے میں پیدائش کے محض 30 گھنٹوں کے بعد ہی کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا اب تک کا یہ سب سے کم عمر کا بچہ ہے۔
بچے کی پیدائش 2 فروری کو وبا کے مرکزی شہر ووہان کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوئی تھی۔ پیدائش سے قبل ماں کے ٹیسٹ میں وائرس کے اثرات تھے تاہم اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ بچے کی والدہ کو یہ وائرس کیسے منتقل ہوئے ہیں۔
فی الحال وائرس سے قلیل تعداد میں بچے متاثر ہوئے ہیں، تاہم مجموعی طور پر اب تک چین میں 560 افراد ہلاک جبکہ 27 ہزار 300 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔