سلمان خان اور نوازالدین صدیقی کی فلم بجرنگی بھائی جان (Bajrangi Bhaijaan) کو فلم کے شائقین نے دیکھا ہوگا۔ اس فلم کو نہ صرف سلمان خان بلکہ نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) کے بہترین کردار کے لئے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
اس فلم کے سب سے پسند کیے جانے والے کردار میں سے ایک ہے، نوازالدین کی تصویر جس میں اداکار ’ چاند نواب‘ بن کر کراچی ریلوے اسٹیشن (Karachi railway station) کے پاس رپورٹنگ کررہے ہیں۔ اس دوران وہ مسافروں سے لگاتار پریشان ہورہے ہیں۔ اس وقت کم ہی لوگ جانتے تھے کہ تصویر حقیقت میں پاکستان ٹی وی صحافی چاند نواب (Pakistani TV journalist Chand Nawab) سے لی گئی ہے، جو 2008 میں مشہور ہوا تھا، جب وہ پی ٹو سی کررہے تھے۔
بجرنگی بھائی جان فلم سلور اسکرین (silver screen) پر آنے کے بعد اصلی چاند نواب مشہور ہوئے۔
فلم آنے کے بعد ان دنوں نواب ایک بار پھر سے سرخیاں حاصل کررہے ہیں، جہاں کراچی سے وائرل ویڈیو کو فاؤنڈیشن ایپ پر ایک نان ٹوکن (Non-Fungible Token) کے طور پر فروخت کے لئے رکھا گیا ہے۔
معلوم ہوکہ یہ ایک ایسا اسٹیج ہے جو ڈیجیٹل مواد (digital creators ) کو ان کی ڈیجیٹل کے ذریعے پیسہ کمانے میں مدد کرتا ہے۔ چاند نواب کے وائرل ویڈیو کو خریدنے کے لئے کم سے کم قیمت 20 ایتھوریم ٹوکن (Ethereum tokens) یا $ 63,404.20 (قریب 46,74,700 روپیے) ہے۔