اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا کے درمیان جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق

اس کا پہلا مرحلہ ہفتہ تک چلے گا اور اس میں دفاع پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جبکہ 28 اگست تک جاری رہنے والے دوسرے مرحلہ میں جوابی حملہ کرنے کی تربیت ہوگی۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 18, 2020, 10:27 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان جنوبی کوریا اور امریکی فوجیوں کی مشترکہ مشق منگل سے شروع ہوگئی۔

جنوبی کوریا کی نیوز اجنسی یونہاپ نے یہ اطلاع دی ہے۔ یونہاپ کے مطابق کمپیوٹر- سِمولیٹِڈ کمبائنڈ کمانڈ پوسٹ ٹریننگ منگل صبح سے شروع ہوگئی۔یہ مشق 28 اگست تک جاری رہے گی۔

اس کا پہلا مرحلہ ہفتہ تک چلے گا اور اس میں دفاع پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جبکہ 28 اگست تک جاری رہنے والے دوسرے مرحلہ میں جوابی حملہ کرنے کی تربیت ہوگی۔

ایجنسی نے بتایا کہ پہلے اس تربیت کا آغاز اتوار کو ہونے والا تھا،لیکن اس میں حصہ لینے والے جنوبی کوریائی فوج کے افسر کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے سبب اسے ملتوی کرنا پڑا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details