بورس جانسن نے برطانوی پارلیمنٹ کو بتایاکہ "افغانستان میں نیٹو مشن میں بھیجے گئے تمام برطانوی فوجی اب واپس آ رہے ہیں۔ میں اپنی روانگی کے ٹائم فریم کا انکشاف نہیں کروں گا لیکن میں ایوان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے بیشتر جوان پہلے ہی روانہ ہو چکے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ نے افغانستان میں نیٹو مشن کو کبھی کمتر نہیں سمجھا۔ انہوں نے فوجی جوانوں کے انخلا کے بعد بھی افغانستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔