جاپان میں پیر کو نئی حکومت کے قیام کا اعلان کیا گیا اور سابق وزیر خارجہ فومیو کیشیدا کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا۔
یہ اعلان نئے کابینی جنرل سکریٹری ہیروکاجو ماتسونی نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ توشیمتسو موتیگی اور وزیر دفاع نوبوا کشی اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔
کوئچی ہاگیوڈا معیشت اور تجارت وزارت کے سربراہ ں ہوں گے۔ کوسابورو نشیمے شمالی علاقوں کے انچارج ہوں گے۔
فوومیو کیشیدا جاپان کے نئے وزیراعظم منتخب ماتسونو نے بتایا کہ گینجیرو کونیکو کو وزیر زراعت، شونیچی سوزوکی کو وزیر خزانہ، شگیویوکی گوٹو کو وزیر صحت اور تسویوشی یاماگوچی کو ماحولیا ت کا وزیر بنا یا گیا ہے۔
یاسوسی کانیکو قومی امور کے وزیر کے طورپر کام کریں گے اور یوشی ہیسا فروکووا کو وزیر انصاف اور شنسوکے سوماتسو کو سائنس اور ایجوکیشن کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کی حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے گذشتہ ہفتہ فومیو کیشیدا کو اپنا نیا لیڈر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ موجودہ وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے ستمبر کے اوائل میں ایل ڈی پی کے سربراہ کے طور پر جاری نہ رہنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ جس کا مطلب حکومت کے سربراہ کے طور پر ان کا استعفی بھی تھا۔
فومیو کیشیدا 14 اکتوبر کو ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے ایوان زیریں کا انتخاب 31 اکتوبر کو ہوگا۔