جاپان کے سابق وزیر خارجہ فومیو کیشیدا نے بدھ کے روز جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے صدر کے عہدے کے لیے منعقد ہوئے انتخاب میں جیت حاصل کر لی۔
کیشیدا نے پہلے مرحلے میں دو خواتین امیدواروں ثنا تاکاچی اور سیکو نوڈا سے آگے بڑھنے کے بعد ویکسینیشن کے وزیر تارو کونو کو شکست دی۔
فومیو کشیدا نے 257 ووٹ حاصل کر کے اپنے قریبی حریف تارو کونو کو شکست دے دی۔ کونو کو صرف 170 ووٹ ملے۔ جاپان میں اس بار حکمران جماعت کے صدر کے عہدے کا انتخاب بہت اہم ہے کیونکہ اس الیکشن میں جیتنے والے کا وزیر اعظم بننا تقریبا طے ہے۔
فومیو کیشیدا نے پارٹی کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم یوشی ہائڈے سوگا کی جگہ لی ہے، جو گذشتہ ستمبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد صرف ایک سال خدمات انجام دینے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
جاپان کورونا کے پیش نظر نافذ ایمرجنسی کو ختم کرے گا
جاپان میں ایل ڈی پی کی قیادت میں اتحاد کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہے ، اس لیے پارٹی کے نئے صدر کا 4 اکتوبر کو ہونے والے ایک خصوصی سیشن میں وزیر اعظم منتخب ہونا تقریبا طے ہے۔ وہ موجودہ وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا کی جگہ لیں گے۔
فومیو کیشیدا کو آنے والے اہم کاموں کا سامنا ہے جیسے وبائی امراض سے متاثرہ معیشت سے نمٹنے اور علاقائی سلامتی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان واشنگٹن کے ساتھ مضبوط اتحاد کو یقینی بنانا۔