اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان : کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 9.4 ملین ڈالر خرچ کرے گا - کورونا وائرس سے تحفظ

جاپان حکومت وبائی شکل اختیار کر چکے کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تقریبا 9.4 ڈالر خرچ کرے گی ۔

جاپان : کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 9.4 ملین ڈالر خرچ کرے گا
جاپان : کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 9.4 ملین ڈالر خرچ کرے گا

By

Published : Feb 15, 2020, 10:31 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:47 AM IST

جاپان کی حکومت نے جمعہ کے رو ز اعلان کیا کہ پبلک ہیلتھ سروس کے لئے مجموعی طور پر 13.3 ملین ڈالر مختص کئے ہیں اور یہ خرچ ریزرو فنڈ میں سے کیا جائے گا۔

اس رقومات کا استعمال کورونا وائرس کے ٹیسٹ کٹ اور ممکنہ ویکسین تیار کرنے کے ساتھ وائرس کے انفیکشن کی روک تھام اور علاج کے لئے کیا جائے گا ۔

جاپان کے صدر شیزو آبے نے صحافیوں سے کہا ہم انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اور متاثرہ لوگوں کے نازک حالات سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس کے علاوہ حکومت نے جنگی بنیادوں پر منہ پر لگانے والے ماسک بنانے کے لئے کمپنیوں کو دو لاکھ 73 ہزار ڈالر کی سبسڈی دینے اور ہر ماہ تقریبا 60 کروڑ ماسک تیار کرنے کا ہدف دیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے رواں برس جولائی میں ہونے والی اولمپکس کھیلوں کو مد ِ نظر رکھ کر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ جاپان میں کورونا وائرس سے حال ہی میں ایک خاتون کی بھی موت ہو گئی تھی ۔

واضح ر ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے قہر سے اب تک تقریبا 1500 افراد کی جانیں تلف ہو چکی ہیں اور تقریبا 51 ہزار 986 افراد اس وائرس میں مبتلا ہیں ۔ کورونا وائرس جاپان اور بھارات سمیت 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details