اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان : پانچ ممالک کے شہریوں کو داخلہ پابندیوں میں رعایت - تائیوان

جاپان نے جولائی کے آخر میں ویتنام اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے لیے اسی طرح کی رعایت دی تھی۔

japan gov
japan gov

By

Published : Sep 1, 2020, 5:33 PM IST

جاپان نے ملیشیا، کمبوڈیا، لائوس، میانمار اور تائیوان کے شہریوں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق داخلہ پابندیوں میں آٹھ ستمبر سے رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپان کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی ہے۔

جاپان نے جولائی کے آخر میں ویتنام اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے لیے اسی طرح کی رعایت دی تھی۔ ان ممالک کے شہریوں کو جاپان میں پہنچنے پر سب سے پہلے کورونا وائرس کی جانچ کرانی ہوگی اور 14 روز کے لیے کوارنٹائن میں رہنا ہوگا۔

جاپان کے وزیرخارجہ نے منگل کو بتایا 'کورونا وائرس وبا سے سنگین طور سے متاثر ممالک کی معیشت میں فوری بہتری کے لیے داخلہ پابندیوں میں نرمی ضروری تھی'۔

یہ بھی پڑھیے
افغانستان میں فضائی حملے میں آٹھ طالبان جنگجو ہلاک
برازیل میں کورونا میں اب تک 1.21 لاکھ افراد ہلاک

واضح رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کیسز باقی ممالک کے مقابلے بہت کم ہیں، ملک میں اب تک 68 ہزار 392 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1 ہزار 296 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details