اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان کورونا کے پیش نظر نافذ ایمرجنسی کو ختم کرے گا - news of japan

جاپان کی حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں نافذ ایمرجنسی جمعرات کو ختم ہو جائے گی تاکہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لایا جا سکے۔

japan to lift all coronavirus emergency steps nationwide
japan to lift all coronavirus emergency steps nationwide

By

Published : Sep 28, 2021, 6:52 PM IST

جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہائیڈے سوگا نے منگل کو کہا کہ ہنگامی حالت جمعرات کو ختم ہو جائے گی اور وائرس کی پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جائے گی "تاکہ وائرس کی موجودگی کے باوجود روز مرہ کی زندگی دوبارہ شروع ہو سکے۔"

انہوں نے کہا کہ حکومت مزید عارضی کووڈ 19 علاج کے مراکز قائم کرے گی اور ویکسینیشن جاری رکھے گی تاکہ مستقبل کے کسی بھی پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تیاری کی جا سکے۔

سوگا نے کہا کہ سرکاری افسران ویکسین پاسپورٹ اور وائرس کی جانچ جیسے دیگر منصوبے بھی شروع کر رہے ہیں۔ اس رعایت کے بعد جاپان چھ ماہ سے زائد عرصے میں پہلی بار ہنگامی صورتحال سے مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا۔

اپریل سے جاپان میں ایمرجنسی کی موجودہ حالت کو بار بار بڑھایا گیا ہے۔ اقدامات پر عوامی مایوسی کے باوجود جاپان زیادہ محدود لاک ڈاؤن سے بچنے میں کامیاب رہا ہے، اس دوران جاپان میں کووڈ 19 کے تقریباً 16.9 ملین کیسز اور 17،500 اموات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

ایمرجنسی میں بنیادی طور پر ریستورانوں اور باروں کے اوقات کم کرنے اور شراب پیش نہ کرنے کی درخواستیں شامل تھیں۔ ٹوکیو، اوساکا، ہیوگو اور کیوٹو کے گورنروں نے کہا ہے کہ وہ ان درخواستوں پر غور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ وائرس کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں گے۔

جاپان انفیکشن کی ایک اور لہر کو روکنے کی ضرورت کو متوازن کرتے ہوئے سماجی اور معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے بے چین ہے۔ حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ اگلے دو مہینوں میں پارلیمانی انتخابات سے قبل وائرس کی موثر حکمت عملی کو برقرار رکھے۔ حکمران جماعت اس ہفتے کے آخر میں سوگا کی جگہ کسی اور کو منتخب کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے جاپان کے سمندرمیں کیا میزائل تجربہ

عہدیداروں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر تجارتی ادارے جنہیں فی الحال جلد بند کرنے کی درخواست کی جاتی ہے انہیں آہستہ آہستہ عام اوقات میں کام کرنے کی اجازت دی جائے، جب تک کہ حکام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط کر رہے ہیں۔

حکومت کے اعلیٰ طبی مشیر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ایمرجنسی ہٹانے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سو فیصد محفوظ ہیں۔" انہوں نے کووڈ کے پھیلاؤ کے مدنظر افسران سے فوری طور پر کنٹرول کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details