اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے پر احتجاج درج کرایا

شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو جاپان کے خصوصی اقتصادی خطے کے باہر گرا۔

Japan protests
Japan protests

By

Published : Mar 25, 2021, 11:14 AM IST

جاپان کے وزیر اعظم نے یوشی ہیڈے سوگا نے جمعرات کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف دو بیلسٹک میزائل داغے جس پر جاپان نے احتجاج درج کیا ہے۔

یوشی ہیڈے سوگا نے کہا کہ ’’اس تجربےسے ہمارے ملک اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی بھی ہے۔ جاپان اس کی شدید مذمت کرتا ہے‘‘۔

اس سے قبل جاپانی میڈیا نے جمعرات کے روز اطلاع دی کہ شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو جاپان کے خصوصی اقتصادی خطے کے باہر گرا۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے تجربے کی تصدیق بھی جنوبی کوریا کی افواج نے کی تھی۔ بعدازاں سی این این نیوز چینل نے امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ واضح ر ہے کہ 29 مارچ 2020 کے بعد شمالی کوریا نے پہلی بار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details